لیجنڈری طبلہ نواز شنکر گھوش جمعے کے روز کولکتہ کے مقامی نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق انکی وفات نمونیا ،دل کے امراض اور بڑھاپے کی وجہ سے ہو ئی ہے۔
شنکر گھوش گزشتہ ایک ماہ سے امراض کی شدت کے باعثزیر علاج تھے۔80سالہ گھوش نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوہ سنجوکتا گھوش اور ایک بیٹا بکرم گھوش چھوڑے ہیں۔
sans-serif">
ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے مایہ ناز فرخ آباد گھرانے کے چشم چراغ کی دسمبر کے وسط میں انجیوپلاسٹی کی گئی تھی تاہم ان کی حالت بہتر ہونے کی بجائے دن بدن روبہ زوال تھی۔
انکی فنی خدمات کے پیش نظر حکومت ہندوستان کی طرف سے متعدد اعزازات سے نوازا گیا تھا۔انھیں 1999,2000ء میں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ ، آئی ٹی س سنگیت ریسرچ اکیڈمی ایوارڈ ااور استاد حافظ علی خان ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔